کراچی میں رواں سال ڈینگی اور ملیریا کے کتنے کیسز رپورٹ ہوئے ؟ اہم اعدادوشمار سامنے آگئے

Sep 19, 2024 | 04:17 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں رواں سال ڈینگی اور ملیریا کے کتنے کیسز رپورٹ ہوئے ؟ اس حوالے سے اہم اعدادوشمار سامنے آئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رواں سال  ڈینگی کے1229کیسز جبکہ ملیریا کے 88 ہزار145کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔"جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  بیشتر ہسپتال محکمہ صحت کو اعدادوشمار بھیجتے ہی نہیں اس لیے رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد کم آتی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں رواں سال ڈینگی وائرس سے 1394افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک ہلاکت ہوئی ۔ ملیریا سے 1لاکھ 81ہزار 589کیسز رپورٹ ہوئے ، چکن گنیا کے 140کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 211مشتبہ کیسز کا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے جن کی رپورٹس ابھی نہیں آئیں ۔

مزیدخبریں