سوزوکی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی کی پروڈکشن روکنے کا اعلان کردیا

Sep 19, 2024 | 09:57 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوزوکی نےاپنی مشہور زمانہ گاڑی "کیری ڈبہ" (سوزوکی بولان) کی پیداوار بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

سوزوکی بولان کو جلد ہی نئی سوزوکی ایوری سے تبدیل کیا جائے گا۔ یہ تبدیلی پاکستانی صارفین کے لیے خوش آئند ہے، کیونکہ یہ گاڑی کافی پرانی ہو چکی تھی اور اس میں جدید خصوصیات اور حفاظتی اقدامات کی کمی تھی۔ صارفین طویل عرصے سے اس کی تبدیلی کا مطالبہ کر رہے تھے، خاص طور پر جب چانگان کاروان جیسی نئی متبادلات مارکیٹ میں آئیں۔سوزوکی بولان کو اس کے روایتی ڈیزائن، آرام کی کمی اور سڑکوں پر حفاظتی خدشات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

مزیدخبریں