ریٹائرمنٹ کی باتوں پر کان نہیں دھرتا، سچن ٹنڈولکر

ریٹائرمنٹ کی باتوں پر کان نہیں دھرتا، سچن ٹنڈولکر

  

نئی دہلی(نیٹ نیوز) لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ میں اپنی ریٹائرمنٹ کی باتوں پر کان نہیں دھرتا‘ یہ افواہیں 2005ءسے پھیلائی جارہی ہیں۔ ایک بیان میں بھارتی سٹار سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ بہت سے لوگ میری ریٹائرمنٹ بارے باتیں کررہے ہیں۔ ان کو میرا ایک ہی جواب ہے کہ آپ اپنا کام کریں میں اپنا کام کروں گا۔ ٹنڈولکر نے ریٹائرمنٹ کی باتوں کا ذمہ دار میڈیا کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ جب میں نے ورلڈ کپ میں99ویں سنچری سکور کی تو کسی نے 100 ویں سنچری بارے بات نہیں کی۔ سب کی توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز تھی اور جب ایونٹ گزرگیا تو سب میری سنچریوں کی سنچری کے پیچھے پڑگئے۔ ایک سوال پر سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ میں اخبارات نہیں پڑھتا اگر اخبار پڑھنا شروع کردی تو کھیلے گا کون۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے گھر پر کرکٹ کی کوئی بات نہیں ہوتی اگر کرنی بھی ہو تو صرف اپنے بھائی سے کرتا ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -