میکوم کا سابق کھلاڑی جان پارکر کیخلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا فیصلہ
آکلےنڈ (نیٹ نیوز ) نےوزی لےنڈ کرکٹ ٹےم کے کپتان برینڈن میک کولم نے سابق کھلاڑی جان پارکر کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا فےصلہ کےا ہے۔مےک کولم نے ےہ الزام لگاےا ہے کہ مےڈےا مےں ان کی کپتانی کے حوالے سے آنے والی رپورٹ انہوںنے لکھی ہے جس مےں انہوں نے ان کی ذات پر شدےد تنقےد کی ہے ۔ 31 سالہ کھلاڑی مےک کولم نے گزشتہ سال دسمبر مےں روز ٹےلر کی جگہ ٹےم کی کپتانی سنبھالی تھی جس کے بعد انہےں نےوزی لےنڈ کے مختلف کرکٹ حلقوں کیجانب سے شدےد تنقےد کا نشانہ بناےا تھا ۔ اس حوالے سے اےک رپورٹ بھی مےڈےا مےں منظر عام پر آگئی ہے جس مےں ےہ بتاےا گےا ہے کہ مےک کولم نے کس طرح نےوزی لےنڈ کرکٹ ٹےم کی کپتانی حاصل کی۔ میک کولم کے وکلاءکی جانب سے جاری ہونے والے بےان مےں کہا گےا ہے کہ مےک کولم ےہ سمجھتے ہےں ےہ رپورٹ سابق کھلاڑی جان پارکر نے لکھی ہے جس کی وجہ سے مےکلم کی شدےد بدنامی ہوئی ہے اور انہےں ذہنی اذےت پہنچی ہے ۔