سچن ٹنڈولکر کے مجسمے کی نقاب کشائی آج سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں ہوگی
سڈنی ( نیٹ نیوز ) بھارتی کرکٹ ٹےم کے سٹار بلے باز سچن ٹنڈولکر کے مجسمے کی نقاب کشائی آج ہفتے کو سڈنی کے کرکٹ گراﺅنڈ مےں ہوگی ۔ اس سے پہلے اسی طرح کا مجسمہ لندن مےں بناےا گےا تھا اور اس مجسمے کو اس کی نقل قرار دےا جارہا ہے۔ سڈنی گراﺅنڈ مےں نقاب کشائی کے بعد سچن کے مجسمے کو سڈنی اےکورےم کے قرےب ڈارلنگ ہاربر مےں شائقےن کرکٹ کے لئے رکھا جائے گا ۔ سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ پر ہونے والی تقرےب مےں سوامی آرمی خاندان کے مشہور ممبران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ سچن کے مجسمے کو سابق کھلاڑی برےڈ مےن اور شےن وارن کے مجسموں کے ساتھ رکھا جائے گا ۔ اس حوالے سے سچن کا کہنا تھا کہ ےہ مجسمہ ان کی سالگرہ کا تحفہ ہے جس پر وہ کافی خوش ہےں ۔