کنفیڈریشن کپ فٹبال 15سے 30جون تک برازیل میں کھیلا جائےگا

کنفیڈریشن کپ فٹبال 15سے 30جون تک برازیل میں کھیلا جائےگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

زیورخ( نیٹ نیوز) کنفیڈریشن کپ فٹبال 15سے 30جون تک برازیل میں کھیلا جائیگا۔ فیفا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں دنیا بھر سے 8ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں میزبان برازیل، جاپان، میکسیکو، جاپان اور اٹلی شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں اسپین، یوروگوائے، ہیٹی اور نائیجیریا شامل ہیں۔ گروپ مرحلے کے میچز 15سے 23جون تک کھیلے جائینگے جس میں ہر ٹیم تین میچ کھیلے گی۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز 26اور 27جون جبکہ فائنل 30جون کو کھیلا جائےگا۔