آئی سی سی نے افغانستان کرکٹ بورڈ کےلئے گرانٹ مختص کر دی

آئی سی سی نے افغانستان کرکٹ بورڈ کےلئے گرانٹ مختص کر دی

  

 (نیٹ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے افغانستان کرکٹ بورڈ کےلئے ٹارگٹ اسسٹنس اینڈ پرفارمنس پروگرام کے تحت 4 لاکھ 22 ہزار امریکی ڈالر مختص کر دیئے۔ دبئی میں منعقدہ آئی سی سی ڈویلپمنٹ انٹرنیشنل بورڈ اجلاس میں افغانستان کرکٹ بورڈ کےلئے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نور محمد مراد نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے آئی سی سی سے کل ایک ملین امریکی ڈالر گرانٹ کی درخواست دی تھی تاہم بورڈ اجلاس میں صرف 4 لاکھ 22 ہزار امریکی ڈالر کی منظوری ہوئی ہے، آئی سی سی کا وفد ایک دو ہفتوں میں یہاں کا دورہ کرے گا جس کے بعد وہ بقیہ گرانٹ کی منظوری کا بھی فیصلہ کریں گے۔ آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ کابل میں نیشنل ڈویلپمنٹ اکیڈمی کی ترقی کےلئے بورڈ نے اس گرانٹ کی منظوری دی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی ہالینڈ، سکاٹ لینڈ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کی بھی اسی پروگرام کے تحت معاونت کر چکا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -