فار مولا ون بحرین گراں پری سے پہلے خلیجی ملک میں شدید ہنگامے شروع

فار مولا ون بحرین گراں پری سے پہلے خلیجی ملک میں شدید ہنگامے شروع

  

ماناما(نیٹ نیوز ) فار مولا ون بحرین گراں پری سے پہلے خلیجی ملک میں شدید ہنگامے شروع ہو گئے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملک کی بگڑتی سیاسی اور معاشی صورت حال کے پیش نظر گراں پری منقعد نہیں ہونی چاہئے۔ بحرین کے شہر ماناما میں گراں پری کے خلاف شدید مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے وہ اس گراں پری کے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی اور پولیس پر پتھرا کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بحرین حکومت ملک کے اندر موجود انسانی حقوق اور سیاسی مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔اس سے پہلے 2011 میں حکومت کو شدید ہنگاموں کے پیش نظر گراں پری منسوخ کرنا پڑی تھی۔ان پر تشدد کاروائیوں میں 35 افراد مارے گئے تھے جبکہ 2012 گراں پری سے پہلے بھی حکام کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -