مونٹی کارلو ماسٹرز، نووک اور رافیل کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

مونٹی کارلو ماسٹرز، نووک اور رافیل کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  

مونٹی کارلو(نیٹ نیوز ) نوواک جوکوووچ اور رافیال نڈال نے مونٹی کارلو ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ، برطانیہ کے اینڈی مرے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ایونٹ کے تیسرے راونڈ میں عالمی نمبر ایک کا مقابلہ تھا ارجنٹینا کے یان موناکو سے، سربین کھلاڑی نے حریف کو سخت مقابلے کے بعد تین سیٹس میں شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ انکی جیت کا اسکور چار چھ، چھ دو اور چھ دو رہا۔ ایک اور میچ میں سابق عالمی نمبر ایک رافیال نڈال نے جرمنی کے فلپ کولشرائبر کو چھ دو اور چھ چار سے شکست دی۔ برطانیہ کے اینڈی مرے اور ارجنٹائن کے یان مارٹن ڈیل پوٹرو تیسرے راونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -