گھٹنے کی انجری،عمر گل چیمپیئنز ٹرافی دورہ سکاٹ لینڈ سے باہر

گھٹنے کی انجری،عمر گل چیمپیئنز ٹرافی دورہ سکاٹ لینڈ سے باہر

  

لاہور(آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ ٹےم کے فاسٹ باﺅلرعمر گل گھٹنے کی انجری کے باعث چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ سے باہرہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق فاسٹ بالر دورہ جنوبی افریقہ میں دائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی سرجری کیلئے وہ مئی کے پہلے ہفتہ میں آسٹریلیا جائیں گے۔ سرجری کے بعد فاسٹ بالر کی صحت یابی میں آٹھ سے بارہ ہفتے لگ سکتے ہیں۔ عمر گل چیمپیئنز ٹرافی سے قبل دورہ اسکاٹ لینڈ اورآئرلینڈ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔فاسٹ بالر اپنی انجری کے سبب پریزیڈنٹ کپ اپنے ڈپارٹمنٹ کی ٹیم کی نمائندگی بھی نہیں کرسکے تھے۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -