ساﺅتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 2 مئی سے لاہور میں ہوگی

ساﺅتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 2 مئی سے لاہور میں ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمام دسویں ساﺅتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ اور مسٹر ایشیاء2013ءکے مقابلے 2 تا 6 مئی لاہور میں ہوں گے۔ جنرل سیکرٹری شیخ فاروق کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں شرکت کیلئے تمام سارک ممالک کو دعوت دی گئی ہے جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باڈی بلڈنگ کے مقابلے مختلف کیٹگریز میں ہوں گے جن میں 55 کلوگرام‘ 60 کلوگرام‘ 70 کلوگرام‘ 75 کلوگرام‘ 80 کلوگرام‘ 85 کلوگرام‘ 90 کلوگرام اور جونیئرز میں 70 کلوگرام کے مقابلے ہونگے۔