چیمپنئز ٹرافی میں بہترین کار کر دگی دکھانا چاہتا ہوں، ناصر جمشید

چیمپنئز ٹرافی میں بہترین کار کر دگی دکھانا چاہتا ہوں، ناصر جمشید

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز ناصر جمشید نے کہا ہے کہ فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہا ہوں ¾ چیمپنئز ٹرافی میں کار کر دگی دکھانا چاہتا ہوں ¾ ڈومیسٹک کرکٹ میچز ٹی وی پر نشر ہونا اچھی بات ہے ۔ایک انٹرویو میں ناصر جمشید نے کہا کہ فٹنس پر بھر پور توجہ دے رہا ہوں اور وزن کم کرنے کی کوشش کررہاہوں۔ کئی کھلاڑیوں کی جسم کی ساخت ایسی ہوتی ہے کہ وہ کچھ نہیں کرسکتے۔ جنوبی افریقا کے گریم اسمتھ کی مثال سامنے ہے۔ ایسی کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں تاکہ کارکردگی پر اثر نہ پڑے۔ چیمپنز ٹرافی میں تینوں میچ اہم ہیں ان میں کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔۔ ناصر جمشید نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میچز ٹی وی پر نشر ہونا اچھی بات ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -