روس کی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا 26 سال کی ہو گئیں

روس کی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا 26 سال کی ہو گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ماسکو ( نیٹ نیوز) روس کی خوبرو ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا چھبیس سال کی ہو گئیں، ٹینس کورٹ اور ماڈلنگ ریمپ پر بھی جوہر دکھانے میں کامیاب ہوئیں۔نیاگان میں 19 اپریل 1987 کو پیدا ہونے والی ماریہ شراپوا نے نومبر 2000 سے ٹینس کورٹ میں قدم رکھا۔ چھ فٹ دو انچ قامت کی باصلاحیت کھلاڑی نے جونیئر کیٹگری میں بھی چاروں گرینڈ سلیم میں نمائندگی کی۔ سینئر مقابلوں میں انہوں نے کامیاب سفر شروع کیا۔ اپنے کیریئر میں ماریہ شراپوا نے اٹھائیس ڈبلیو ٹی اے اور چار گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے۔ 22 اگست 2005 کو وہ نمبر ایک ٹینس اسٹار بنیں۔ ٹینس کورٹ سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی شراپوا کو ماڈلنگ کے ریمپ پر بھی جوہر دکھانے کا موقع ملا۔ خوبرو کھلاڑی نے یہاں بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور سب کے دل جیت لئے۔