جاوید میانداد کے شارجہ میں مارے گئے چھکے کو27 سال ہوگئے

جاوید میانداد کے شارجہ میں مارے گئے چھکے کو27 سال ہوگئے

  

کراچی(آئی اےن پی)سابق عظیم پاکستانی بلے باز جاوید میانداد کے شارجہ میں مارے گئے چھکے کو27 سال ہوگئے، مین آف کرائسس کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ کرکٹ کامیاب نہیں، اصل کرکٹ میدان میں کھیلی جاتی ہے،میچ کی آخری بال پر چھکے کا جب بھی ذکر ہوگا شائقین کرکٹ کے مرد بحران جاوید میانداد کے شارجہ کے چھکے کو یاد کیے بغیر نہ رہ سکیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاوید میانداد نے سابق اسپنرتوصیف احمد کی پیشانی کوچوم کر1986 کی یادوں کوتازہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میاں داد نے کہا کہ جب ہم کرکٹ کھیلتے تھے تواس وقت لگن اورجذبہ موجود ہوتا تھا موجودہ کرکٹرزمیں وہ چیزنظرنہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ کرکٹ کامیاب نہیں، اصل کرکٹ میدان میں کھیلی جاتی ہے۔ جاوید میانداد نے کہا کہ کھلاڑی جب تک خود اپنی پریشانی دورنہیں کریں گے تومسئلہ کیسے حل ہوگا۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -