ٹیلر نے بطور کپتان سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا زمبابوین ریکارڈ قائم کردیا

ٹیلر نے بطور کپتان سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا زمبابوین ریکارڈ قائم کردیا

  

ہرارے(نیٹ نیوز) ہرارے ٹیسٹ میں برینڈن ٹیلر نے بطور کپتان سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا زمبابوین ریکارڈ قائم کردیا۔ انہوں نے 171 رنز بنائے اس سے قبل اینڈی فلاور نے پاکستان کیخلاف 1995ءمیں ہرارے میں 156 رنز سکور کئے تھے۔ 217 رنز چار وکٹ سے دوسرے دن کھیل کا آغاز کرنے والی میزبان ٹیم 389 رنز پر آﺅٹ ہوگئی۔ گریم کریم نے 55 رنز بنائے۔ روبیل اسلام اور انعام الحق نے تین تین جبکہ روبیل حسین اور سوہاگ غازی نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں دن کے اختتام تک بنگلہ دیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر 95 رنز بنالئے۔ منظورالاسلام 38 اور اشرفل 23 رنز پر کھیل رہے تھے۔ بنگال ٹائیگرز کو خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 294 رنز درکار ہیں اور اس کی 9 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -