ٹیم کو تینوں فارمیٹس میں دنیا کی نمبر ایک ٹیم بنانا ہدف ہے
،نومنتخب سری لنکن صدرکولمبو (نیٹ نیوز) سری لنکن کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی ) کے نو منتخب صدر جیانتھا دھرمداسا نے کہا ہے کہ اپنے دو سالہ دور میں ٹیم کو تینوں فارمیٹس میں دنیا کی نمبر ایک ٹیم بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، ملک میں کھیل کے گراس روٹ لیول فروغ کےلئے پلان تیار کر رہے ہیں اور خصوصی توجہ اے اور انڈر 19 ٹیموں پر ہو گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بورڈ کا صدر منتخب ہونا اعزاز کی بات ہے اور وہ اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے حکام کی توقعات پر پورا اترنے کےلئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔