چیمپئنز ٹرافی کے لئے میرٹ پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرینگے

چیمپئنز ٹرافی کے لئے میرٹ پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

، اقبال قاسمکراچی ( آئی این پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیشن کے چیئرمین اقبال قاسم نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپینئز ٹرافی کے لئے 15رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان ایک ہفتہ کے دوران کردیا جائے گا۔ ایک انٹرویو میں اقبال قاسم نے کہا کہ وہ ایک دو روز میں لاہور روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ سلیکٹرز سے مل کر ٹیم کو حتمی شکل دیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ٹیم کا اعلان جلد از جلد کرنا چاہتے ہیں تاکہ تربیتی کیمپ کو طویل کیا جاسکے ۔ ٹیم کا تربیتی کیمپ ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا جو دس روز سے دو ہفتے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں تربیتی کیمپ لگانے کا مقصد انگلینڈ کے موسم کے ساتھ ہم آہنگی ہے ۔ اقبال قاسم نے کہا کہ عمر گل کا اہم یونٹ سے قبل ان فٹ ہوجانا ٹیم کے لئے نقصان دہ ہے ۔ ان کے متبادل کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔ اقبال قسم نے کہا کہ دورہ جنوبی افریقہ کی ناکامی اور خامیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو انگلینڈ کی کنڈیشنز میں اچھی کارکردگی دکھانے کے اہل ہوں گے ۔