اظہر زیدی پی سی بی کلبزکرکٹ کے کوآرڈینیٹرمقرر

اظہر زیدی پی سی بی کلبزکرکٹ کے کوآرڈینیٹرمقرر

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے معروف کرکٹ آگنائزر اظہر زیدی کوکلب کرکٹ کا کوآرڈینیٹر مقررکردیا۔ پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق وہ براہ راست ڈائریکٹر جنرل جاوید میاں داد کو رپورٹ کریں گے اورکلب کرکٹ کو منظم کرنے میں کردار ادا کریں گے۔ پی اینڈ ٹی جیم خانہ کے روح رواں اظہر زیدی پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اس تقرری کو ایک چیلنج اور اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -