بھارت کا پاکستان کے ساتھ رواں سال کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار

بھارت کا پاکستان کے ساتھ رواں سال کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار

  

رکراچی/دبئی(آن لائن) بھارت نے رواں سال پاکستان کیساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے سے باضابطہ طو پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال پڑوسی ملک کیساتھ باہمی مقابلوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر این سری نواسن نے دبئی میں چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف سے ملاقات میں ان پر واضح کیا ہے کہ اگست یا اس کے بعد دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے مابین باہمی مقابلوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فیصلے کی وجہ سیاسی ہے کیونکہ رواں برس انتخابات کے پیش نظر کوئی بھی پڑوسی ملک سے کرکٹ کھیل کر اپوزیشن کو سیاسی فائدہ نہیں پہنچانا چاہتا۔ واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے گذشتہ برس کے آخر اور رواں سال کے آغاز میں بھارت کا دورہ کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مزید سیریز کی امید پیدا ہوچلی تھی۔ پاکستان نے اگست میں میچز کے انعقاد پر نگاہیں مرکوز کی ہوئی تھیں مگر سیاسی محاذ پر گرماگرمی نے سیریز کی امیدیں معدوم کردی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں دبئی میں چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کی صدر بی سی سی آئی این سری نواسن سے بات چیت ہوئی جس میں سیریز پر تبادلہ خیال کیا گیا مگر سری نواسن نے واضح کردیا کہ اس سال کھیلوں کے باہمی مقابلوں کا کوئی امکان نہیں۔ انہوں نے اس فیصلے کی کوئی ٹھوس وجہ بھی بیان نہیں کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -