اعصام الحق مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کے تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے

اعصام الحق مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کے تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مونٹی کارلو(نیٹ نیوز) پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق اپنے ڈچ پارٹنر کے ہمراہ مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ دوسرے فاﺅنڈ میں پاک‘ ڈچ جوڑی نے برطانیہ کے کولن فلیمنگ اور جوناتھن مرے کو 6-4 اور 6-1 سے شکست دی۔ اس ایونٹ میں فورتھ سیڈ قرار پانے والے اعصام الحق اور روزے گذشتہ ماہ میامی ماسٹرز کا ڈبل ایونٹ بھی اپنے نام کرچکے ہیں اور دونوں کی جانب سے اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اس کامیابی پر اعصام الحق نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ اس ایونٹ میںعمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کروں امید ہے کہ ہم اپنے اگلے مرحلے میں بھی کامیابی حاصل کرنے میں ضرورکامیاب ہوجائیں گے۔۔