سینئر کھلاڑیوں کو کوئی بھی ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور نہیں کرسکتا‘ مصباح الحق

سینئر کھلاڑیوں کو کوئی بھی ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور نہیں کرسکتا‘ مصباح الحق

  

 کراچی(آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ انہیں اس بات کا علم نہیں کہ وہ 2015ءکا ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں لیکن یہ ضرور کہوںگا کہ کوئی بھی فرد سینئر کھلاڑیوں کو ریٹائرمنٹ پر مجبور نہیں کرسکتاسینئر پلیئرز کو قبل از وقت گھر پر بیٹھا کر نوجوانوں پر توجہ مرکوز کرنا درست نہیں‘ تجربہ کار کھلاڑیوں کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جانا چاہئے۔ ایک انٹرویو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سینئر کھلاڑیوں پر مسلسل دباﺅ ڈالا جارہا ہے کہ وہ کھیل سے کنارہ کشی اختیار کرلیں اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دباﺅ ڈالنے والے یہ کیوں بھول گئے ہیں کہ نیا ٹیلنٹ نکھارنے کیلئے تجربہ کار کھلاڑیوں کی معاونت ضروری ہوتی ہے کیونکہ کرکٹ ماردھاڑ کا نہیں ایک ٹیکنیکل کھیل ہے جس میں تجربہ بہت ضروری ہے۔ اسلئے میں یہی کہوں گا کہ کسی کو بھی سینئر پلیئرز کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور نہیں کرنا چاہئے بلکہ ان کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -