ادیتہ چوپڑا نے پریانکا چوپڑا کی دوستی کا حق ادا کردیا

ادیتہ چوپڑا نے پریانکا چوپڑا کی دوستی کا حق ادا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی ( نیٹ نیوز) اداکارہ پریانکا چوپڑا جن کے منیجر جہان پائرا جو ان کے ساتھ امریکہ گئے ہوئے تھے کا انتقال کیلی فورنیا کے ایک ہوٹل میں ہو گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ان کا ہارٹ فیل ہوا تھا ان کے انتقال کے بعد ان کی باڈی کو ہندوستان لانے کے لئے بھاری اخراجات آنے تھے اس سلسلے میں پریانکا نے اپنی طرف سے ہرممکن کوشش کی کہ وہ اپنے منیجر کی باڈی امریکہ سے ہندوستان لے آئیں مگر مالی معاملات اور کچھ قانونی رکاوٹوں کے باعث یہ ممکن نہیں ہورہا تھا جب اس واقعہ کی اطلاع راج فلم کے ادیتہ چوپڑا کو ملی تو انہوں نے اس سلسلے میں پریانکا کو ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور جہان کی باڈی کو ہندوستان لانے کے لئے تمام مالی معاملات کے ساتھ ساتھ کاغذی کارروائی بھی مکمل کرائی اس طرح انہوں نے پریانکا سے اپنی دوستی کا حق ادا کردیا۔

مزید :

کلچر -