سنیما اچھے بن سکتے ہیں تو اچھی اور معیاری فلمیں بھی بن سکتی ہیں،
جاوید شیخ کراچی ( آئی این پی ) پاکستانی اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ اگر سنیما اچھے بن سکتے ہیں تو اچھی اور معیاری فلمیں بھی بن سکتی ہیں۔ گزشتہ ایک سال سے فلم انڈسٹری جمود کا شکار ہے جو ایک بہت بڑا المیہ ہے۔ کچھ لوگ کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں۔ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام افراد اس موقع پر یکجا ہو کر اگر کوئی لائحہ عمل بنائیں تو پاکستانی فلمیں عوام کی توجہ کا مرکز بن سکتی ہیں۔ یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔