منفرد کرداروں کی اہمیت ہے، ہر آفر قبول نہیں کرسکتی

منفرد کرداروں کی اہمیت ہے، ہر آفر قبول نہیں کرسکتی

  

، ایمان علیلاہور(اے این این)پاکستان فیشن انڈسٹری کی سپرماڈل اورمعروف اداکارہ ایمان علی نے کہا ہے کہ ہر آفرقبول کرنا میرے بس کی بات نہیں،اور نہ ایسا کرسکتی ہوں، میرے نزدیک منفرد کرداروں کی اہمیت ہے۔جس کردار میں پرفارمنس کا موقع ملے اس میں حقیقت کے رنگ بھرنے کے لیے محنت کرتی ہوں۔ جہاں تک بات فیشن انڈسٹری میں کم نظرآنے کی ہے توجب ٹائم تھا ریمپ پرواک کرتی دکھائی دیتی تھی اب میری مصروفیات ٹی وی کمرشلزاوردوسرے پراجیکٹس پرمرکوزہیں۔انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف کی بہت بڑی سپورٹرہوں۔ ان خیالات کااظہارایمان علی نے ایک ملاقات کے دوراننجی ٹی وی کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ایمان علی کا کہنا تھا کہ مجھے ان دنوں بہت سی فلموں میں اہم کرداروںکی آفرہورہی ہے لیکن میں ہرفلم کو سائن نہیں کرسکتی۔میں بہت محتاط انداز سے کام کرنے کی عادی ہوں اوربہت سوچ سمجھ کر کوئی پراجیکٹ سائن کرتی ہوں۔

مزید :

کلچر -