فلم اور میوزک انڈسٹری کے حالات سے مایوس نہیں

فلم اور میوزک انڈسٹری کے حالات سے مایوس نہیں

  

‘وارث بیگ لاہور(آئی اےن پی)گلوکار وارث بیگ نے کہا ہے کہ فلم اور میوزک انڈسٹری کے حالات سے مایوس نہیں ‘میرے بے شمار گانے ہمسایہ ملک میں چرائے گئے ہیں‘ میوزک کی دنیا میں موسیقار مرحوم امجد بوبی کی کمپوزیشن سے گلوکار ی کا آغاز کیا اور اس دور میں میرے نغمات بے پناہ مشہور ہوئے ۔ایک انٹر ویو میں وارث بیگ نے کہا کہ اردو فلمیں نہ ہونے کے برابر بن رہی ہیں جبکہ پنجابی فلموں کا وہ معیار نہیں جسکے لئے گانے گائے جا سکیں ۔ وارث بیگ نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں سے بیرون ملک دورے اور اپنی ذاتی آڈیو البم ریلیز کر کے پرستاروں میں زندہ ہوں ۔

مزید :

کلچر -