سلمان خان او رشاہ رخ کی رقابت کا ایک اور مظاہرہ

سلمان خان او رشاہ رخ کی رقابت کا ایک اور مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (نیٹ نیوز)بالی ووڈ سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان کی فلمی رقابت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں اور اسکا تازہ مظاہرہ اسوقت ہوا جب سلمان نے شاہ رخ کے ساتھ ایک گانا فلمانے سے انکار کر دیا۔ ایک بھارتی میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے سو سال پر بننے والی فلم "بمبے ٹاکیز " کے ایک گانے کے لئے سلمان سے رابطہ کیا گیا جب انہیں بتایا گیا کہ گانے میں انڈسٹری کے دوسرے خان بھی پرفارم کریں گے تو انہوں نے صاف انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بمبے ٹاکیز کے گانے کی ریکارڈنگ ہو رہی ہے اور عامر خان نے اپنے حصے کی شوٹنگ مکمل کروا دی ہے۔ شاہ رخ خان "چنئی ایکسپریس" کی شوٹنگ مکمل ہوتے ہی گانے کی شوٹنگ کریں گے۔ شاہ رخ اور سلمان نے اب تک صرف تینوں فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ 

مزید :

کلچر -