سیف علی خان کی فلم گو گواءگون کا میوزک لانچ کردیا گیا
ممبئی (نیٹ نیوز)بالی وڈ سٹار سیف علی خان کی نئی کامیڈی فلم " گو گواءگون " کا میوزک لانچ کر دیا گیا ہے، فلم دس مئی کو ریلیز ہو رہی ہے۔ گو گواء گون چند دوستوں کی کہانی ہے جو سیر و تفریح کے لیے ایک جزیرے پر جاتے ہیں،جزیرے پر ان کا سامنا زندہ لاشوں سے ہو جاتا ہے جو ان کی جان لینا چاہتی ہیں۔اسی دوران ایک روسی منشیات سمگلر ان کی مدد کو آ جاتا ہے۔زندہ لاشوں کا مقابلہ کرنے والے اس روسی کا کردار سیف علی خان نے کیا ہے۔ فلم کی میوزک لانچنگ ممبئی میں ہوئی جس میں سیف علی خان سمیت تمام کاسٹ موجود تھی۔