فضل پارک شاہدرہ نا قص سیوریج گندگی کے ڈھیر اہل علاقہ سیاستدانواں سے ناراض
لاہور(بابربھٹی/الیکشن سیل) شاہدرہ کے علاقہ فضل پارک میں گندگی کے ڈھیر ،صفائی کاکوئی انتظام نہیں ،پانی ،بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ، کوئی ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ کے لوگ اپنے امیداوروںاور عوامی نمائندوںکے خلاف پھٹ پڑے ،تفصیلات کے مطابق یونس نے بتایاکہ اس علاقہ میں صفائی کا انتظام کوئی نہیں ، سیوریج ہردوسرے روز بندہوجاتاہے ،سینٹری ورکروںکی شکل دیکھے عرصہ گزرگیا ہے یہاںکے لوگ جس جگہ پلاٹ کو خالی دیکھتے ہیں اس کوکوڑادان بنادیتے ہیں ۔آصف نے بتایاکہ اس علاقہ میں بجلی کئی کئی گھنٹے بند رہتی ہے جس کی وجہ سے پانی کئی کئی گھنٹے نہیں آتا ،لوگوں کوپانی کے لئے دوردراز کے علاقوں میں جاناپڑتا ہے ، عوامی لیڈریاامیدوارآج تک کوئی نہیں آیا،الیکشن قریب آرہے ہیں شائداب کوئی امیدوار اِدھرآجائے مگراس مرتبہ ہم اُ س کو ووٹ دیں گے جو ہمارے علاقہ میں پانی اورسڑکوں کے مسائل حل کروائے گا ،اکبرنے بتایاکہ یہاں پر اگر سیوریج کانظام ہی ٹھیک ہوجائے تو وہ بھی بہت ہے کیونکہ سیوریج ڈال تودیاگیاہے مگراس کی صفائی کرنے آج تک کوئی نہیں آیا جس کی وجہ سے سیوریج بند رہتاہے ،سردیوںمیںتوگیس کانام ونشان بھی نہیں تھا،۔شاہداقبال نے بتایا کہ یہان پرترقیاتی کام کبھی کبھی میں نے اپنی ہوش میں ہوتے نہیں دیکھے،یہاں پر جو بھی امیدوارووٹ لینے آیاتو اُس کو یہاں کے ووٹ بہت مہنگے پڑیں گے۔