مسلم لیگ(ن)قانون کی حکمرانی کے حق میں ہے
،مجتبیٰ شجاعلاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے پی پی141سے نامزدامیدواروسابق صوبائی وزیرمیاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ مکافات عمل شروع ہواتو''جعلی کمانڈو''پرویز مشرف کاپسینہ چھوٹ گیا ۔پرویزمشرف کاانجام دیکھ کرسونامی خان کیوں رنجیدہ ہورہے ہیں۔ مسلم لیگ ( ن) آزاد عدلیہ اورقانون کی حکمرانی کے حق میں ہے۔ہمارے نزدیک کوئی قومی مجرم قابل رحم نہیں ہوسکتا،عدلیہ کوآزادانہ طورپراس کاکام کرنے دیا جائے ۔عدلیہ کے منصفانہ کردارسے پاکستان میں جمہوریت اورمعیشت مضبوط ہوگی اورسیاسی کلچر تبدیل ہوگا۔منتخب جمہوری حکومت پرقبضہ جمانا ،آئین توڑنا،منتخب وزیراعظم کوگرفتار کرنا،اٹھارہ کروڑ عوام کوناحق یرغمال بنانا اورنواب اکبر بگٹی سمیت ہزاروں بیگناہ پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلنا پرویز مشرف کے مجرمانہ اقدامات میں سے چندایک اورناقابل فراموش ہیں ۔پرویز مشرف نے جمہوریت کے بعد عدالت کی آزادی اورخودمختاری پربھی شب خون ماراتھا اور قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ججوں کونظربند کیاتھا ،اب اپنی گرفتاری کاوقت آیا توکسی بزدل کی طرح عدالت سے فرارہوگیا ۔وہ اپنے حلقہ کی مختلف آبادیوں میں اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پرویز مشرف کے حالیہ بیان''مجھے سیاست سے کیوں روکاجارہا ہے''پرتبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ پرویزمشرف نے شریف برادران کوجبراً جلاوطن کیا اور کئی سال سیاست سے دور رکھاتھا