الیکشن میں پیپلزپارٹی ملک بھرسے کلین سویپ کرے گی،

الیکشن میں پیپلزپارٹی ملک بھرسے کلین سویپ کرے گی،

  

شاہد لغاریلاہور ( سپیشل رپورٹر) پےپلز ےوتھ پنجاب کے رہنما شاہد لغاری نے کہا ہے کہ الیکشن میں پیپلز پارٹی ملک بھر سے کلین سوئپ کرے گی اور ہم مسلم لیگ( ن) کو لاہور سمیت پنجاب میں بھی شکست دیں گے تاہم (ن) لیگ ویسے ہی جی ٹی روڈ کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) نے سارے پنجاب کے وسائل کو صرف لاہور پر لگا کر خود ہی اپنی شکست کا بندوبست کرلیا ہے ہمیں انکو شکست دینے کے لئے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑے گی انکے اپنے اعمال ہی انکی ناکامی کا باعث بنیںگے اور پنجاب کے عوام الیکشن میں انکو کو مکمل طور پر مسترد کر دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دعوے سے کہتا ہوں کہ مسلم لیگ( ن) کی جھوٹ اور منافقت کی سےاست انتخابات مےں ختم ہوجائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -