کامیاب ہوکرعوام کے حقوق کاتحفظ کروں گا،اورنگزیب

کامیاب ہوکرعوام کے حقوق کاتحفظ کروں گا،اورنگزیب

  

( سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے قو می اسمبلی حلقہ این اے 121لاہور اور نگز یب بر کی نے کہا ہے کہ وہ کا میاب ہو کر شہر یوں کا معیار ز ند گی بلند اور ان کے حقو ق کی بحالی کیلئے بھرپور آواز اٹھائیں گے ، گیا رہ مئی کو غنڈہ گردی ، کر پشن ، کمیشن ما فیا ، قبضہ گروپ ، منشیا ت فروشوں کے انجام کا دن ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی الیکشن کمپین کے دوران علاقہ کی مختلف با اثر برادیوں اور تاجرتنظیموں کے نمائیندہ و فدوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ عام انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی کا منشور جمہوریت استحکام اور وسائل سے محروم عوام کی منتقلی کے طر یقہ کار کو مزید بہتر بنا نا ہے منشور 2013کی تر جیحات میں وسائل اور مواقع پیدا کر کے عوام کو با اختیار کر نے کے ساتھ ساتھ ر ہائشی شعبہ پر خصو صی تو جہ د ینا ہے جو ایک بڑا شعبہ ہے اس سے لو گوں کو رہائشی سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن جیت کر مخالفین کی جھوٹی عوامی مقبولیت کا پول کھول کے رکھ دے گی پیپلزپارٹی ایک عوامی جماعت ہے اور وفاق پاکستان کی علامت ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -