قیدیوں کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں

قیدیوں کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں

  

،جمشیدرحمتلاہور(وقائع نگار) وزیراقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب جسٹس (ر) جمشید رحمت اللہ نے کہا ہے کہ قیدیوں کی بحالی اور فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ وہ اسیری کے بعد بطور مفید شہری اپنی زندگی گزار سکیں-وہ گزشتہ روز سنی علماءفورم کے علامہ اصغر عارف ،بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے پیر ایس اے جعفری اور لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین رفیع رضا کھرل کی سربراہی میں وفد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل لاہور کے دورہ کے موقع پر گفتگو کررہے تھے- ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن مبشر ملک نے صوبائی وزیر کو کیمپ جیل میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولتوں اور بحالی کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا- سپرنٹنڈنٹ جیل اعجاز اصغر اور دیگر اعلی پولیس افسران بھی موجود تھے-وزیراقلیتی امور و انسانی حقوق نے وفد کے ہمراہ کیمپ جیل کا تفصیلی دورہ کیا اورقیدیوں کے کھانے اور پانی کے معیار کوچیک کیا-صوبائی وزیر نے جیل کے ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور قیدیوں کو دی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا-

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -