مشرف بد ترین آمر ہے، اس کو سزا ملنی چاہیے

مشرف بد ترین آمر ہے، اس کو سزا ملنی چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

، راغب نعیمی لاہور (سٹاف رپورٹر)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا راغب حسین نعیمی نے سابق صدر اورآرمی چیف پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتار ی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پرویز مشرف ایک بدترین آمر ہے آمر کو اس کی سزا ملنی چاہےے اگر ایک آمر کو سزا مل گئی تو پاکستان میں بار بار آمرےت کے ذرےعے قانون توڑنے والوں کا محاسبہ ہو سکتا ہے لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عدلیہ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے پرویز مشرف کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے تاکہ 20کڑور عوام کے دلوں میں قانون کا احترام پیدا ہو مولاناراغب حسین نعیمی نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب کو برابر مقام ملنا چاہےے نبی کریم ﷺ نے بہت پہلے کہہ دیا تھا کہ گورے کو کالے پر کوئی فوقیت حاصل نہیں ہے جبکہ اسلام میں عربی اور عجمی میں کوفرق نہیں اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہی آدمی مقبول ہے جو تقویٰ میں بہتر ہو لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پرویز مشرف قانون کا احترام کرتے ہوئے فوری طور پر اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دے تاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں قانو ن کا بول بالا ہو