تحریک انصاف کے مخالفین بینرز، ہولڈنگ اتروارہے ہیں
، محمد مدنیلاہور (سٹاف رپورٹر) تحر یک انصاف کے نامز د امیدوار حلقہ این اے 119محمد مد نی نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف سے خوفزد ہ اےک جماعت نے رات کے اند ھیروں میں تحر یک انصاف کے امیدواران کے بینرز اور ہو لڈ نگ بورڈ اتروانا شروع کر دئے ہیں اےسے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پاکستان تحر یک انصاف لاہور سمیت پو رے پنجاب میں اس جماعت کو ٹف ٹائم دیکر عوامی حمائیت سے بھر پور اکثر یت حاصل کر یگی ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی الیکشن کمپین کے دوران علاقے کی مختلف با اثر برادریوںتاجر تنظیموں اور عہد یداران سے گفتگو کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام فیصلہ کر چکے ہیں کہ پا کستان کو بحرانوں سے اگر کوئی نکال سکتا ہے تو وہ پاکستان تحریک انصاف ہے اور عمران خان کی قیادت میں تمام امیدوار اور کار کن متفق ہیں کہ وہ گیارہ مئی کو عوام کے ووٹ کی طاقت سے بر سر اقتدار آ کر ایک نئے پاکستا ن کی بنیاد رکھیں گے اور تما م کر پٹ سیاستدانوں کا کڑا احتساب ہو گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ سمیت دیگر دشمن ملک جماعتیں گیا رہ مئی کو عبرتناک شکست کیلئے تیار ہوجائیں کیونکہ پاکستان کے عوام ان کو ایوانوں میں بٹھانے کیلئے کسی صورت بھی برداشت نہیں کر یں گے ۔