غزالی سلیم بٹ کو ٹکٹ دینے پر مسلم لیگی قائدین کے شکر گزار ہیں

غزالی سلیم بٹ کو ٹکٹ دینے پر مسلم لیگی قائدین کے شکر گزار ہیں

  

 ،عامر لاہور (پ ر )آل پاکستان آئرن مرچنٹ ایسو سی ایشن کے چیئر مین چوہدری عامر صدیق اور ان کے دیگر عہدیدران نے شیرشمالی لاہور غزالی سلیم بٹ کو صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 138سے ٹکٹ جاری کرنے پر قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف ،صدر پنجاب مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف،میاں حمزہ شہباز اور مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک پرویز کا شکریہ ادا کیا ہے،چوہدری عامر صدیق نے کہا کہ انشاءاللہ غزالی سلیم بٹ بڑی اکثریت سے یہ سیٹ جیتیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگی رہنماءمشتاق مغل کی جانب سے غزالی سلیم بٹ کے حق میں دستبردار ہونے پر ہم ان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -