صاحبزادہ فضل کریم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائنگی

صاحبزادہ فضل کریم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائنگی

  

، علامہ اطہر القادریلاہور (سٹاف رپورٹر)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی فنانس سیکرٹیری اور تحفظ ناموس رسالت محاذ کے نائب صدر علامہ پیر محمد اطہر القادری نے کہا ہے کہ صاحبزادہ فضل کریم کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی کیونکہ حاجی صاحبزادہ فضل کریم نے اسلام اور پاکستان کے لےے بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں انہوں نے امریکہ اور اس کے حواریوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہمیشہ صدائے حق بلند کی لہذا صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کا خلاءمدتوں پورا نہیں ہو سکتا اب ضرورت اس امر کی ہے اسلام اور پاکستان کو چاہنے والے اپنی صفوں کو درست کریں اور آنے والے الیکشن میں بھرپور تیاری سے الیکشن میں شریک ہوں تاکہ اسلام،پاکستان اور دوقومی نظریہ کی حفاظت کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل دہشت گردی کے ایشو پر اپنا موقف قائم رکھتے ہوئے ہمیشہ باطل کے ذہنوں میں خوف ناک زلزلہ کی طرح برستے رہے گی علامہ پیر محمد اطہر القادری نے کہا کہ صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کے مشن کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے لہذا اہل سنت کا فرض بنتا ہے کہ وہ باطل کے ایوانوں میں زلزلہ برپا کرنے کے لےے متحد ہو جائیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -