مشرف کے خلاف عدالتی فیصلوں پر عمل ہو گا: نگران حکومت

مشرف کے خلاف عدالتی فیصلوں پر عمل ہو گا: نگران حکومت
مشرف کے خلاف عدالتی فیصلوں پر عمل ہو گا: نگران حکومت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیر اطلاعات عارف نظامی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کرنے کا معاملہ ابھی حکومت کے پاس نہیں آیا تاہم عدالت کے فیصلوں پر ان کی رو کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر قانون احمد بلال صوفی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے کیلئے وفاق اپنا جواب پیر تک عدالت میں جمع کرا دے گا۔ نگران وزیراعظم کی زیر صدارت عام انتخابات کی سیکیورٹی سے متعلق کئے جانے والے فیصلوں سے متعلق بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنا دی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخواہ کے نگران وزیراعلیٰ کی درخواست پر عام انتخابات کے سلسلے میں صوبے کو دس ہزارسیکیورٹی اہلکار فراہم کئے جائیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -