لیسکوکی ڈیفالٹرز ، بجلی چوروں کے خلاف کارروائی
جاریلاہور(کامرس رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر محمد سلیم کی ہدائت پرڈیفالٹرز اوربجلی چوروں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے اور بجلی چوری اور ڈائریکٹ سپلائی میں ملوث پائے گئے افرادکے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہیں۔ ایڈیشنل ایس ای سمن آباد ڈویڑن لیسکو انجینئر محمد انور قسیم قریشی کی زیر نگرانی ٹی اے سمن آباد ڈویژن، ایس ڈی او پریم نگر، اسلام پورہ، سمن آباد، اتحاد کالونی اور سید پور نے ریکوری کے سلسلہ میں ایکشن لیتے ہوئے پرائیویٹ ڈسکونیکٹڈ کنزیومرز سے تقریباََ 17 لاکھ 97 ہزار08صد روپے وصول کرلئے اور دو صارفین جنہوں نے ڈائریکٹ بجلی لگا رکھی تھی کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروادیا ہے گئی ہیں۔