امیدواروں کی انتخابی مہم زور شور سے شروع گلی محلوں میں دفاتر قائم
لاہور (جنرل رپورٹر) تمام سےاسی پارٹےوں کے امےدواروں نے اپنی اپنی انتخابی مہم کا آغاز زورو شور سے کر دےا۔ گلی کوچوں مےں انتخابی دفاتر قائم کر دیئے گئے دن رات کارنر مےٹنگز جلسے جلوسوں کا انعقاد کےا جا رہا ہے۔ سےاسی دفاتر کو فلےکس اور بےنروں سے سجاد دےا گےا جبکہ مےوزےکل پروگرامز بھی کےے جا رہے ہےں دوسری طرف سےاسی دفاتر کے باہر چائے اور مشروبات بےچنے والوں کی بھی چاندی ہو چکی ہے رات گئے تک پارٹی کارکنان انتخابات کے حوالے سے منصوبہ بندی کرتے ہےں جبکہ سےاسی قائدےن کے والہانہ استقبال مےں بھی کوئی کسر نہےں چھوڑتے پےپلز پارٹی مسلم لےگ (ن) تحرےک انصاف مسلم لےگ (ق) سمےت دےگر سےاسی جماعتوں نے اپنا اپنا سےاسی زور دکھانا شروع کر دےا ہے۔ سےاسی قائدےن اور امےدوار اپنے حلقوں کے لوگوں سے مےل جول بڑھا رہے ہےں جبکہ اپنے اپنے منشوروںکے حوالے سے عوام کو متحرک کر رہے ہےں۔ گلےوں، بازاروں، سٹرکوں اور چوکوں مےں فلےکس اور بےنرز لگ چکے ہےں جبکہ پارٹےوں کے کارکنان مےں جوش و خروش مےں اضافہ دےکھنے مےں آ رہا ہے اس حوالے سے پرنٹنگ پرےس اور فلےکس بنانے والے افراد کا کاروبار بھی عروج پر پہنچ چکا ہے جبکہ الےکشن کمےشن نے بےنروں اور فلےکسوں کے سائز کا تعین بھی کر رکھا ہے۔ اس بار وال چاکنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ےہی وجہ ہے کہ گلےاں، بازار کھمبے اور سٹرکےں فلےکسوں اور بےنروں سے سج چکے ہےں۔ تمام سےاسی جماعتوں کی طرف سے قومی و صوبائی حلقوں مےں امےدواروں کا اعلان ہونے کے بعد باضابطہ طور پر انتخابات کی تےاری کےلئے ہوم ورک شروع ہو چکا ہے۔ جن پارٹی کے افراد کو ٹکےٹں جاری نہےں ہوئیں ان مےں ماےوسی پائی جاتی ہے جبکہ جن لوگوں کو ٹکےٹں الاٹ ہو چکی ہےں ان مےں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس حوالے سے تمام امےدواروں نے اپنے اپنے حلقوں مےں کارنر مےٹنگ اور جلوسوں کا سلسلہ شروع کر دےا ہے۔ روٹھے ہوئے رشتہ داروں اور حلقہ کے لوگوں کو منانے کی کوشش کی جا رہی ہےں۔