لیاری سے تین ملزم بھاری اسلحے سمیت گرفتار

لیاری سے تین ملزم بھاری اسلحے سمیت گرفتار
لیاری سے تین ملزم بھاری اسلحے سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے لیاری سے تین ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رینجرز نے لیاری کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس دوران تین ملزموں کو حراست میں لیا گیا۔ رینجرز کے مطابق ملزموں کے قبضے سے راکٹ لانچر، کلاشنکوفیں، گولیاں، واکی ٹاکی سیٹ اور بلٹ پروف جیکٹ برآمد کی گئی ہیں۔ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزموں کا تعلق گینگ وار سے ہے۔

مزید :

کراچی -