راجن پور میں دہشت گردوں نے گیس پائپ کو اڑا دیا پنجاب میں سی این جی کی فراہمی بند

راجن پور میں دہشت گردوں نے گیس پائپ کو اڑا دیا پنجاب میں سی این جی کی فراہمی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  راجن پور(آئی این پی ) راجن پور کے قریب دہشتگردوں نے 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند ہوگئی ۔شاہ والی کے علاقے میں دہشت گردوں نے 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کی وجہ سے پائپ لائن میں آگ لگ گئی اور گیس کی سپلائی منقطع ہو گئی۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند ہوگئی ۔ جنرل منیجر سوئی نادرن گیس کمپنی ریحان نواز کے مطابق سوئی سے گدو کے درمیان پنجاب کو آنے والی 22 انچ قطر پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی جس کے نتیجے میں ڈھائی سو ملین کیوبک فٹ گیس کی کمی واقع ہوئی ۔ گیس پائپ لائن اڑنے سے پنجاب زون ون کی انڈسٹری اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم نہیں کی جاسکے گی ۔ زون ون میں لاہور، شیخوپورہ،ساہیوال،ملتان ،گوجرانوالہ اور گجرات شامل ہیں جہاں سی این جی دستیاب نہیں ہو گی۔اُڑا دیا

مزید :

صفحہ اول -