سابق فوجی صدر پرویز مشرف پولیس ہیڈ کوارٹرسے سیکیورٹی گاڑیوں کی بارات میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کیلئے روانہ

سابق فوجی صدر پرویز مشرف پولیس ہیڈ کوارٹرسے سیکیورٹی گاڑیوں کی بارات میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ججز نظر بندی کیس کے ملزم سابق باوردی صدر پرویز مشرف کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کیلئے پولیس ہیڈ کوارٹر سے روانہ کردیاگیاہے ۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز بننے والی عدالت میںکوثر عباس زیدی کے روبرو پرویز مشرف کو پیش کیاجائے گا جہاں وہ اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کرائیں گے اور پولیس ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی ۔ پرویز مشرف کی پیشی کے موقع پر عدالت کی سیکیورٹی سخت ہے اور سیکیورٹی گاڑیوں کیباراتمیں پرویز مشرف کو عدالت لے جایاجارہاہے ۔

مزید :

اسلام آباد -