چین میں زلزلے نے تباہی مچا دی ،156جاں بحق,چار ہزارزخمی

چین میں زلزلے نے تباہی مچا دی ،156جاں بحق,چار ہزارزخمی
چین میں زلزلے نے تباہی مچا دی ،156جاں بحق,چار ہزارزخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صوبے سی چوان میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد145 ہوگئے جبکہ3 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 2 منٹ پر آیا اور اس کی شدت 7.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔ شدید جھٹکوں کے بعد لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے بڑی تعداد میں مکانات تباہ ہوگئے جبکہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔ عمارتوں اور مکانات کے ملبے سے لوگوں کو نکالنے کیلئے 6 ہزار سے زائد فوجی اور پولیس اہلکار امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ زخمیوں کی محفوظ مقامات پر لگائے گئے ابتدائی طبی امداد کے مراکز میں مرہم پٹی کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ پانچ سال پہلے بھی زلزلہ آیا تھا جس میں 70,000 افراد جاں بحق اور لاکھوں زخمی ہو گئے تھے۔