خسرے کاوار جاری ،ہلاکتوں کی تعداد 51ہوگئی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں خسرے کا وار جاری ہے جس سے ایک اور بچی جاں بحق ہوگئی۔ مرنے والوں کی تعداد51 ہوگئی۔پنجاب میں خسرے سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے چلڈرن ہسپتال لاہور میں زیر علاج وہاڑی کی تین سالہ فاطمہ خسرے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔ اب تک پنجاب میں مرنےوالوں کی تعداد51 ہوگئی ہے۔ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے لیے بین الاقوامی تنظیم نے پنجاب حکومت کونہ صرف فنڈزبلکہ تکنیکی مہارت بھی فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے فنڈز فراہم کرنےوالی بین الاقوامی تنظیمیں اور پنجاب حکومت اس بات پرغور کر رہی ہے کہ خسرے سے بچاو¿ کے حفاظتی ٹیکے کی مہم جون سے قبل شروع کی جائے اگرےہ ممکن نہ ہوا تو پھر حفاظتی ٹیکوں کی مہم جون میں ہی شروع ہوگی۔