باجوڑ ایجنسی میں خاتون کا ہسپتال میں خود کش حملہ،چار افراد جاں بحق ،چار زخمی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) باجوڑ ایجنسی میں خاتون خود کش بمبارنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کے مرکزی دروازے پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں سیکیورٹی اہل کار سمیت چارافراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اسد سرور کا کہنا ہے کہ باجوڑ ایجنسی میں خودکش حملہ آور خاتون تھی۔خود کش حملے کے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔