نیکولس مادورو نے وینزویلا کے صدر کا حلف اُٹھالیا

نیکولس مادورو نے وینزویلا کے صدر کا حلف اُٹھالیا
نیکولس مادورو نے وینزویلا کے صدر کا حلف اُٹھالیا

  

کیراکس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہوگو شاویز کے جانشین نیکولس مادورو نے وینزویلا کے صدر کا حلف اٹھا لیا ہے۔کیراکس کی گلیوں میں ہزاروں افراد مادورو کی حمایت کے لیے جمع ہوئے۔انتخابات میں مادورو نے اپنے حریف اینریک کیپریلس پر 1.5 فیصد ووٹوں کی برتری حاصل کی تھی۔ مادورو کی تقریر کے دوران ایک آدمی نے سٹیج پر آ کر مائکروفون تھام لیا، تاہم انھیں پکڑ کر الگ کر دیا گیا جس کے بعد مادورو نے سیکیورٹی کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اُنہیں گولی بھی ماری جا سکتی تھی۔شکست خوردہ صدارتی امیدوارکیپریلس نے کہا کہ ووٹنگ میں بے قاعدگیاں ہوئی ہیں تاہم وہ نتائج کو تسلیم کرتے ہیں۔ اُنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں آپ کی طرف ہاتھ بڑھاتا ہوں تاکہ ہم سب عوام کے لیے مشترکہ قوم تعمیر کر سکیں۔ 

مزید :

بین الاقوامی -