انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی عدالت طلب

انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی عدالت طلب
انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی عدالت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) انتخابات کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پرپیپلز پارٹی کے امیدوار ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کوعدالت نے طلب کرلیا۔این اے 25 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارداورخان کنڈی نے سیشن جج کو درخواست دی کہ اس کے مخالف امیدوار ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی الیکشن کے قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حلقے میں ووٹرز کو ترقیاتی سکیمیں دے رہا ہے جس پر عدالت نے فیصل کریم کنڈی کو طلب کیا اور این اے 25 کی الیکشن مانیٹرنگ ٹیم کو دو روز کے اندر انکوائری اور اپنی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر این اے 25 ندیم محمد خان کوحکم نامہ کی نقول انفارمیشن کے لیے بھیج دی۔ذرائع کے مطابق فیصل کریم کنڈی پر الزام ثابت ہونے سے وہ نااہل بھی ہوسکتے ہیں ۔ 

مزید :

قومی -