غداری کیس: فل کورٹ بنانے کی مشرف کی درخواست مسترد، فل بنچ تشکیل
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرٹیکل چھ کی کارروائی کیلئے مقدمے میں سابق باوردی صدر پرویز مشرف کی فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ تشکیل دیدیاگیاہے ۔سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت کے لئے تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ بنچ کی سربراہی کریں گے جبکہ دیگر ممبران میں جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس اعجاز افضل شامل ہیں۔ یاد رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے غداری کیس میں فل کورٹ بنانے کی درخواست کی جو مسترد کردی گئی اور فل کورٹ کی جگہ تین رکنی فل بنچ قائم کردیا گیا ہے جو غداری کیس کی پیر سے سماعت کرے گا۔