لاہور میں دہشتگردی کی کوشش ناکام ، بارود سے بھرا ٹرک پکڑاگیا

لاہور میں دہشتگردی کی کوشش ناکام ، بارود سے بھرا ٹرک پکڑاگیا
لاہور میں دہشتگردی کی کوشش ناکام ، بارود سے بھرا ٹرک پکڑاگیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں دہشتگردی کی ممکنہ کارروائی ناکام بناتے ہوئے پولیس نے پراناراوی پل کے قریب سے بارود سے بھراٹرک پکڑکر دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ٹرک میں 130 بوری بارودی مواد موجود تھاجو ممکنہ طورپر کسی دہشت گردی کی کارروائی میں استعمال ہوناتھا، اکبری منڈی کے تاجر نے منگوایاتھا ،گرفتار ہونیوالے ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے جن سے مزید انکشافات کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق 130بوریوں میں گندھک اور دیگر کیمیکل شامل تھے جبکہ ڈرائیور سے مزید تحقیقات کیلئے سامان کے ہمراہ حساس اداروں کے حوالے کردیاگیا۔

مزید :

جرم و انصاف -