دریائے جہلم میں ڈوبنے والے چارافراد کی لاشیں نکال لی گئیں ، دیگر کی تلاش
جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک) دریائے جہلم میں ایک ہی خاندان کے بچوں سمیت سات افراد ڈوب گئے جن میں سے چار کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق خواتین اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دریاپر کپڑے دھونے آئی تھیں کہ ریلے میں بہہ گئے جن میں دو خواتین ، چار بچے اور ایک مرد شامل ہے ۔فوری طورپر ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کام شروع کردیا ۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق چار لاشیں نکال لی گئی ہیں اور دیگر کی تلاش جاری ہے ۔